فیصل آباد چیمبر کے ممبران کی رکنیت کی تجدید کیلئے اتوار کی ہفتہ وار تعطیل منسوخ

جمعہ 18 اپریل 2025 13:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے ممبر شپ کی تجدید کیلئے فرنٹ ڈیسک پرسٹاف کی تعداد بڑھا دی ہے جبکہ اوقات کار میں اضافہ کیساتھ ساتھ اتوار20 اپریل کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر کے ترجمان کے مطابق ممبر شپ کی تجدیدی مہم 20اپریل 2025تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کوبھی فرنٹ ڈیسک حسب معمول ممبران کی خدمت کیلئے کھلارہا۔انہوں نے بتایا کہ آج19اپریل بروزہفتہ کو تجدید ی درخواستیں صبح9سے رات 10بجے تک وصول کی جائیں گی جبکہ اس ضمن میں اتوار20اپریل کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے لہٰذا اتوار کوبھی ممبر شپ کاؤنٹر صبح 9سے رات 12بجے تک ممبر شپ کی تجدید کیلئے کھلا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :