پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے کمی

اتوار 20 اپریل 2025 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 398روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت226روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 680سی700روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔