صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کرنے کمی کا مطالبہ

پیر 16 جون 2025 13:43

صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کرنے کمی کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 400 بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک پیر کو ہونے والے مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود کو 7 فیصد تک لائے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کافی حد تک کمی واقع ہو چکی جو اس وقت کم ترین سطح پر آ گئی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی کے باعث پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے ، مہنگائی میں کمی کے باوجود بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت، مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں 4 فیصد کمی سے بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے، پیسے کی سرکولیشن بڑھنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، شرح سود میں بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی۔

متعلقہ عنوان :