سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئے بانڈز کے اجرا سے 1140 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی

پیر 21 اپریل 2025 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئے بانڈز کے اجرا سے 1140 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ جولائی سے لے کر 15 اپریل تک کی مدت میں ڈائریکٹوریٹ نے نئے بانڈز کے اجرا کے لئے 1140 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں جو جاری مالی سال کے لئے مقررکردہ ہدف کا 69.09 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاری مالی سا ل کے لئے بچتوں کا ہدف 1650 ارب روپے مقرر کیاگیا ہے۔ اسی طرح اسلامی مالیات کے لئے جاری مالی سال کے دوران 170 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سا ل کے دوران سی ڈی این ایس نے 1.742 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے بتایاکہ ادارے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین سہولیات کی فراہمی کے لئے اے ٹی ایم کااجرا کر دیاگیا ہے۔ اسی طرح اسلامی مالیات کے فروغ کے لئے نئے مالیاتی آلات کو متعارف کرانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔