سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کابیرون ملک پاکستانی مشنز سے نئے تعینات ہونے والے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کے وفد کا سیالکوٹ چیمبر آمد پر پرتپاک خیر مقدم

ہفتہ 3 مئی 2025 22:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)وسیم شہباز لودھی نے بیرون ملک پاکستانی مشنز سے نئے تعینات ہونے والے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز (ٹی آئی اوز )کے وفد کا سیالکوٹ چیمبر آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

انٹرایکٹو سیشن کے دوران، سینئر نائب صدر نے سیالکوٹ کی مضبوط برآمدی صلاحیت، صنعتی عمدگی اور برآمد کنندگان کو درپیش اہم چیلنجز پر زور دیا۔

انہوں نے شہر کے بنیادی برآمدی شعبوں پر روشنی ڈالی، بشمول آلات جراحی، کھیلوں کے سامان، چمڑے کی مصنوعات اور ملبوسات، اور ٹی آئی اوز پر زور دیا کہ وہ اپنی متعلقہ پوسٹنگ میں مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے، بین الاقوامی برانڈنگ کو مضبوط بنانے اور تجارتی روابط کی تعمیر کے لیے فعال طور پر کام کریں۔