قیمتیں کنٹرول کرنے کے ذمہ داران افسران تعطیل کے روز لمبی تان کر سوتے رہے ،گراں فروشی عروج پر رہی

سرکاری نرخنامہ مذاق بن گیا ،اوپن مارکیٹوں خصوصا گلی محلے میں بنائی گئی دکانوں پر سبزیوں،پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت

اتوار 4 مئی 2025 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)قیمتیں کنٹرول کرنے کے ذمہ داران افسران نے تعطیل کے روز خریداروں کو دکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا، سرکاری نرخنامہ مذاق بن گیا ،اوپن مارکیٹوں خصوصا گلی محلے میں بنائی گئی دکانوں پر سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت کئے گئے ۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا درجہ اول کی قیمت50روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 70سی80روپے کلو تک فروخت کرتے رہے،آلو کچا چھلکا درجہ دوم40کی بجائی60،آلو کچا چھلکا درجہ سوم35کی بجائی50،پیاز درجہ اول40کی بجائی60، پیاز درجہ دوم35کی بجائی50، پیاز درجہ سوم30کی بجائی40،ٹماٹر درجہ اول40کی بجائی70، ٹماٹر درجہ دوم35کی بجائی50، ٹماٹر درجہ سوم30کی بجائی40،لہسن دیسی نیا160کی بجائی280سی300،لہسن ہرنائی230کی بجائی340سی360،لہسن چائنہ345کی بجائی580سی600،ادرک تھائی لینڈ420کی بجائی600سی640،ادرک چائنہ420کی بجائی580سی600،کھیرا فارمی55کی بجائی70،میتھی80کی بجائی80کی بجائی130سی140،بینگن 50کی بجائی70،بند گوبھی30کی بجائی50سی60،پھول گوبھی90کی بجائی120،شملہ مرچ55کی بجائی90سی100،بھنڈی180کی بجائی250کی بجائی260،شلجم45کی بجائی60سی70،اروی175کی بجائی210سی220،مٹر150کی بجائی170سی180،کریلا70کی بجائی90سی100،سبز مرچ120کی بجائی170سی180،کھیرا دیسی70کی بجائی90،لیموں چائنہ250کی بجائی400سی450،حلوہ کدو30کی بجائی40سی50،ٹینڈے دیسی170کی بجائی200سی220،ٹینڈیاںفارمی70کی بجائی90،گھیا کدو60کی بجائی80،پالک فارمی25کی بجائی40،گاجر چائنہ45کی بجائی70سی80،گاجر دیسی40کی بجائی60جبکہ گھیا توری110کی بجائی140سی150روپے کلو فروخت کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول330کی بجائی500سی550،سیب ایرانی درجہ دوم260کی بجائی380سی400،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول360کی بجائی600سی650،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم270کی بجائی400سی450،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم200کی بجائی300سی320،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول225کی بجائی330سی350،سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم120کی بجائی220سی250،سیب سفید درجہ اول 210کی بجائی300سی340،سیب سفید درجہ دوم115کی بجائی200،کیلا درجہ اول درجن240کی بجائی380سی400،کیلا درجہ دوم درجن190کی بجائی280سی300،کیلا درجہ سوم درجن120کی بجائی140سی160،امرود درجہ اول160کی بجائی200،امرود درجہ دوم115کی بجائی150سی160،انار دانے دار535کی بجائی780سی800،انار قندھاری درجہ اول615کی بجائی850سی900،کنو سپیشل درجن520کی بجائی680سی700،کنو درجہ اول درجن190کی بجائی300،آڑو درجہ اول210کی بجائی340سی360،آڑو درجہ دوم115کی بجائی220سی240،گرما70کی بجائی90سی100،خربوزہ سفید48کی بجائی60،خربوزہ درجہ اول80کی بجائی130سی140،خربوزہ درجہ دوم50کی بجائی80سی100،پپیتا250کی بجائی280سی300،فالسہ370کی بجائی440سی460،تربوز40کی بجائی60،کھجور ایرانی460کی بجائی500سی520جبکہ کھجور اصیل 430کی بجائی450سی470روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں پھل اور سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت ہوئے تاہم آبادی کے تناسب سے بازاروں کی تعداد کم ہونے اور رسائی نہ ہونے کے باعث عوام کی ایک بڑی تعداد کواوپن مارکیٹوں کا رخ کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :