یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد اضافہ

پیر 12 مئی 2025 12:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.679ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 2.861ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 412ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ کے 433ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم اورگزشتہ سال اپریل 298ملین ڈالرکے مقابلہ میں 38فیصدزیادہ ہے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 31.210ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 23.85ارب ڈالرکے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :