صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اہم میٹنگ

ہفتہ 17 مئی 2025 17:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایس سی سی آئی ) اکرام الحق نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ کا مقصد ٹینریز کو سیالکوٹ ٹینری زون، کھمبڑانوالہ میں منتقل کرنا تھا ۔ میٹنگ میں ٹینریز کو سیالکوٹ ٹینری زون، کھمبڑانوالہ میں منتقل کیے جانے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون ایسوسی ایشن سمیت سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔