خضدارزیروپوائنٹ کا واقعہ افسوسناک قابل مذمت انسانیت سوز واقعہ ہے ،حاجی صلاح الدین زہری

جمعہ 23 مئی 2025 22:23

کراچی/ کوئٹہ (آاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) نواب ثنا اللہ خان زہری کے نمائندہ خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے میڈیا کو جاری کردہ پیک بیان میں خضدار میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول کے بچوں کی بس پر ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک بزدلانہ دہشت گردی ہے یہ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی کوئی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا ہے حاجی صلاح الدین زہری نے مزید کہا کہ ایسے عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہے انہونے بے گناہ معصوم بچوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔