ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پیر 26 مئی 2025 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں رآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 754.50ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.27فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 530.32ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا، اپریل میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 58.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 58.56ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 56.53ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 657.84ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :