Live Updates

ان ڈرائیوکی سروس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس شامل

پیر 26 مئی 2025 22:11

ان ڈرائیوکی سروس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس شامل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) عالمی موبیلیٹی پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے پاکستان میں اپنی سروس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس شامل کردی ہے ،جس کے بعد یہ سروس اور زیادہ جدید اور تیز ہوگئی ہے ۔ ان ڈرائیو کی اے آئی ٹیکنالوجی پہلے ہی مسافروں اور ڈرائیورز دونوں کے لیے روزمرہ کے تجربے کو بہتر بنا رہی ہے۔ مثال کے طور پر، ڈرائیور کی رجسٹریشن اب بہت تیزی سے مکمل ہو رہی ہے، کیونکہ AI اپلوڈ کردہ دستاویزات کی تصدیق اور درخواستوں کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ سسٹمز نہ صرف منظوری کے عمل کو تیز کرتا ہے بلکہ جعل سازی کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یقینی بناتا ہے کہ صرف موزوں ڈرائیورز ہی پلیٹ فارم پر شمولیت اختیار کریں۔

(جاری ہے)

ان ڈرائیو کے ہیڈ آف AI اینڈ ڈیٹا آرکیٹیکچر رومن آتاشیانٹس نے کہا کہ ''AI کو لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے، ان کی جگہ نہیں لینی چاہیے۔ ہم صرف بہتر سافٹ ویئر نہیں بنا رہے، بلکہ ایک زیادہ ہوشیار،انسان دوست کمپنی تشکیل دے رہے ہیں جو مستقبل کے لیے تیار ہے۔

''ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری لیڈ محمد اویس کا کہنا ہے کہ ''ان ڈرائیو نئے AI فیچرز پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ریئل ٹائم ڈاکیومنٹ ویری فکیشن سے لے کر مشکوک رویوں کی نشاندہی تک، AI کو اس طرح تربیت دی جا رہی ہے کہ وہ فراڈ کی روک تھام، محفوظ رائیڈز اور اعتماد و شفافیت کے قیام میں مدد کرے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات