ماہرہ خان نے والدین کے ناکام ازدواجی رشتے پر خاموشی توڑ دی

بھائی احسن خان کیساتھ تعلقات زندگی کی مضبوطی ہے،جب گھر میں کوئی کشیدہ لمحہ آتا، ہم دونوں ایک ساتھ ہوجاتے، اداکارہ

پیر 26 مئی 2025 23:00

ماہرہ خان نے والدین کے ناکام ازدواجی رشتے پر خاموشی توڑ دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)اداکارہ و عالمی شہرت یافتہ سپر سٹار ماہرہ خان نے والدین کے ناکام ازدواجی رشتے پر خاموشی توڑ دی۔ماہرہ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بچپن خوشگوار تھا، لیکن اس میں اندھیرے بھی تھے، میرے والدین 2 بالکل مختلف انسان تھے، ان کی سوچ اور زندگی کے بارے میں نظریات ہر چیز مختلف تھی، ان میں اکثر ٹکراؤ ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

ماہرہ نے اپنے بھائی احسن خان کے ساتھ تعلقات کو اپنی زندگی کی مضبوطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی گھر میں کوئی کشیدہ لمحہ آتا، ہم دونوں ایک ساتھ ہوجاتے، ہم ایک دوسرے کا سہارا بنے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے اس بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا، کیونکہ اس میں دوسرے لوگوں کے معاملات بھی شامل ہیں، لیکن اب میں اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میرے والدین کا رشتہ خوشحال نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :