جیکب آباد میں پیسوں کے لین کے معاملے پر تصادم، 2 افراد قتل، دو زخمی

ہفتہ 31 مئی 2025 15:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) جیکب آباد میں پیسوں کے لین کے معاملے پر تصادم، 2 افراد قتل، دو زخمی، اسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی پر مقتول کے ورثہ کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود اسٹیشن روڈ پر الٰہی بخش سومرو ہاؤس کے قریب کار پارکنگ پر پیسوں کے لین دین کے معاملے پر پٹھان اور سومرو برادری کے دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے الطاف سومرو اور زبیر پٹھان قتل ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر نبیل شاہ اور وقاص علی زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی وقاص علی کی حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ کی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک زخمی نبیل شاہ کو طبی امداد فراہم کی گئی، سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی اور سہولیات کے عدم دستیابی کے خلاف سومرو برادری کے لوگوں کے احتجاج کیا گیا، مقتولین کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی، واقعہ کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ پٹھان اور سومرو برادری کے درمیان پیسوں کی لین دین کے معاملے پرایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک واقع کے مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان الطاف سومرو کی نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جبکہ پٹھان برادری کے جاں بحق ہونے والے زبیر پٹھان کی میت کوئٹہ روانہ کردی گئی ہے۔