Elahi Bakhsh Soomro - Urdu News

الٰہی بخش سومرو ۔ متعلقہ خبریں

Elahi Bakhsh Soomro

پاکستانی سیاستدان۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی ۔ تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے ہے جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی ہے۔ مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے انجیئیر ہیں۔ این ای ڈی انجیرنگ کالج کراچی کے پرنسپل اور ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے۔ 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ 29 مئی 1988ء کو جنرل ضیا الحق نے جب محمد خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں بھی وزیراطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔ 1990 ء اور پھر 1997ء کے تمام انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ ق میں شامل ہونے اور مشرف کی چھتری تلے ہونے والے انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے اور قومی اسمبلی کے سپیکر بنے۔ مگر 2007ء میں ہونے والے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

Latest News about Elahi Bakhsh Soomro in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Elahi Bakhsh Soomro. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

الٰہی بخش سومرو کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ الٰہی بخش سومرو کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر