جیکب آباد میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، دو زخمی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

پیر 2 جون 2025 19:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود اسٹیشن روڈ پر الٰہی بخش سومرو ہاؤس کے قریب کار پارکنگ پر پیسوں کے لین دین کے معاملے پر مغل اور سومرو برادری کے دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے الطاف سومرو اور زبیر مغل قتل ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر نبیل شاہ اور وقاص علی زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی وقاص علی کی حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ کی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک زخمی نبیل شاہ کو طبی امداد فراہم کی گئی، مقتولین کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی، واقعہ کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ مغل اور سومرو برادری کے درمیان پیسوں کی لین دین کے معاملے پر ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان الطاف سومرو کی نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جبکہ پٹھان برادری کے جاں بحق ہونے والے زبیر مغل کی میت کوئٹہ روانہ کردی گئی ہے۔

\378