ایس سی سی آئی کا ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین

منگل 10 جون 2025 22:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) اکرام الحق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کو عیدالاضحیٰ کے دوران ضلع سیالکوٹ میں صفائی کو یقینی بنانے میں ان کی شاندار قیادت پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صدر ایس سی سی آئی اکرام الحق نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈی سی سیالکوٹ نے ذاتی دوروں اور صفائی مہم کی براہ راست نگرانی سے عوامی خدمت کے لیے غیر معمولی عزم کا اظہار کیا اور سیالکوٹ کو صاف ستھرا رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

اکرام الحق نے مزید کہا کہ ایس سی سی آئی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی) اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی کاوشوں کو بھی سراہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اداروں کی باریک بینی سے منصوبہ بندی اور فوری ویسٹ مینجمنٹ آپریشنز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سیالکوٹ کی سڑکیں اور گلیاں بے داغ رہیں جس سے تمام شہریوں کو سکون اور خوشحالی ملی۔

متعلقہ عنوان :