
عید الاضحٰی پر مثالی صفائی سی ڈی اے کے افسران و عملے کی شبانہ روز محنت اور شہریوں کے تعاون کا نتیجہ ہے، آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دی جائے گی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
جمعرات 12 جون 2025 13:06

(جاری ہے)
انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور فیلڈ ٹیموں کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے عید کی تعطیلات کے دوران دن رات اس آپریشن کی نگرانی کی۔
وزیرداخلہ نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ اور یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس بطور انعام د ینے کا اعلان کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 3 روز میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں و ویسٹ کو اٹھایا گیا، پہلی بار ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی، 2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن پر شہریوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کا اطمینان سی ڈی اے کی کارکردگی کا برملا اعتراف ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ جنہوں نے صفائی کے حوالے سے فیلڈ ٹیموں سے پورا تعاون کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ افسران سے لے کر ملازمین تک سب نے ایک ٹیم بن کر ڈلیور کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی ، ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس، سیف سٹی اور ٹریفک پولیس نے شبانہ روز کام کیا، تمام محکموں نے ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا اور ادارہ جاتی تفریق سے ہٹ کر صرف عوامی خدمت کو ترجیح دی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مؤثر مانیٹرنگ پر سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو اپنا سمجھ کر اس کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنا ہے، ہم سب نے مل کر اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنانا ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور فیلڈ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، ڈی جی سیف سٹی اور متعلقہ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔\932مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کا دورہ؛ پاکستان اور ایران نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے
-
سڈنی: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، جولیان اسانج بھی شریک
-
حماس کی جاری کردہ ویڈیو: اسرائیلی یرغمالی اپنی قبر کھودنے پر مجبور
-
چائے کی سرزمین نیپال میں اب کافی کلچر عروج پر
-
مغربی ممالک کے دباؤ پر حکومت نے عمران خان کو کسی خلیجی ملک بھیجنے کی آفر کی، وزیرمملکت کا دعویٰ
-
نوعمرلڑکیوں میں سروائیکل کینسرکی ویکسینیشن کیوں ضروری ہے؟
-
چھپی ہوئی نسل پرستی
-
راولپنڈی کی تباہی میں اسلام آباد کتنا ذمہ دار؟
-
حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
-
انا، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ و ماردھاڑ بند نہ ہوئی تو نئے عذاب دستک دے رہے ہوں گے، سعد رفیق
-
اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل صنعت میں تشویش کی لہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.