قومی اسمبلی ہال کا ساؤنڈ سسٹم خراب ہونے کا انکشاف ‘ 35 کروڑ روپے تک اخراجات ہونے کا امکان

جمعہ 13 جون 2025 17:08

قومی اسمبلی ہال کا ساؤنڈ سسٹم خراب ہونے کا انکشاف ‘ 35 کروڑ روپے تک اخراجات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)قومی اسمبلی ہال کا ساؤنڈ سسٹم خراب ہونے کا انکشاف ہواہے جس پر 35 کروڑ روپے تک اخراجات ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ہر ممبر کے لئے ساؤنڈ سسٹم پر ساڈھے دس لاکھ روپے فی کس خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں مائیک کام نہ کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ہے ۔سپیکر سردارایازصادق نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث قومی اسمبلی میں چار قطاروں کے مائیک کام نہیں کررہے۔ سسٹم پر 30 سے 35 کروڑ روپے خرچ آرہاہے۔ اسپیکرنے کہا کہ یہ دہائیوں پرانا ساؤنڈ سسٹم ہے۔اب ان آلات کے پرزے دستیاب نہیں۔ساؤنڈ سسٹم کی مرمت پر کچھ دن لگیں گے۔