چارسالہ بچے کے اغوا کی 15 پر کال کا ڈراپ سین

ملزم ذاتی رنجش پر بہنوئی کے خلاف بچے کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا تھا

اتوار 15 جون 2025 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)تھانہ جنوبی چھائونی میںکے علاقے سے 04 سالہ بچے کے اغوا کی 15 پر کال کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ساجد کالر ہی بچے کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ بچے کو بازیاب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ کیپٹن (ر)قاضی علی رضاکے مطابق ملزم ساجد نے بچے اغواہ کا جھوٹا ڈرامہ رچایا ،ملزم ذاتی رنجش کی بنا ء پر اپنے بہنوئی غلام مصطفی کے خلاف بچے کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا تھا،ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اوردوران تفتیش سچ تسلیم کر لیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق بچے کے اغوا ء کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم ساجد کے خلاف مقدمہ درجکر لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :