عمان میں بے ہوش کیے بغیر مریض کی دماغی رسولی نکال دی گئی

پیر 7 جولائی 2025 15:18

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)عمان یونیورسٹی میڈیکل سٹی میں سلطان قابوس یونیورسٹی ہسپتال (ایس کیو یو ایچ)میں ایک مربوط و منظم جراحی ٹیم نے مریض کے دماغ کے ایک نازک حصے سے رسولی نکالنے کے لیے کامیابی سے ایک حساس سرجری کی جو سلطنتِ عمان میں اپنی نوعیت کا اولین واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے اویک اوپن سکل تکنیک کا استعمال کیا گیا۔عمان کی خبر رساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق یہ آپریشن سینئر کنسلٹنٹ نیورو سرجن ڈاکٹر غسان بن سالم السدیری نے انجام دیا جس میں مختلف طبی شعبوں کے عمانی ماہرین کے ایک منتخب گروپ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :