کینیا،حکومت مخالف مظاہروں میں 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

منگل 8 جولائی 2025 21:00

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں حکومت مخالف مظاہروں میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں تاریخی جمہوریت حامی مارچ کے 35 برس مکمل ہونے پر مظاہرے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کیلیے فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کیننز کا استعمال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔