یورپی یونین اور انڈونیشیا میں آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی معاہدہ

پیر 14 جولائی 2025 11:57

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) یورپی یونین اور انڈونیشیا میں آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت کے لئے سیاسی معاہدہ طے پاگیا۔ رائٹرز کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ پورپی یو نین اور انڈونیشیا میں آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لئے ایک سیاسی معاہدہ طے پا یا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ تجارتی معاہدہ، جسے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے لئے سی ای پی اے کا نام دیا گیا ہے، اہم صنعتوں بشمول زراعت اور آٹو موٹیو میں مزید مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے تجارتی تعلقات میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور اس لئے یہ معاہدہ صحیح وقت پر ہوا ہے کیونکہ نیا معاہدہ نئی راہیں کھولے گا۔

متعلقہ عنوان :