ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

منگل 15 جولائی 2025 11:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افضل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے جو درخت لگانے کے لیے موزوں وقت ہے۔

انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جانوروں کے شیڈز کے ارد گرد سایہ کے لئے بھی پودے لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے اور اس سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں اور آکسیجن کا بہترین ذریعہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :