ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت یونیسف،کوئٹہ کے 45کوئٹہ کے سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پی ٹی سی ایم سی کمیٹی کے اراکین اجلاس

جمعرات 17 جولائی 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت یونیسف،45 سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پی ٹی سی ایم سی کمیٹی کے اراکین کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام عزیز الرحمن کاکڑ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے 45 پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں کے ہیڈز اور پی ٹی سی ایم سی کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس کا مقصد ان اسکولوں میں ضروری تعمیر و مرمت، جن میں فرنیچر، واش رومز، کلاس رومز اور دیگر سہولیات شامل ہیں، کے لیے فنڈز کی فراہمی تھا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور عزیز الرحمن کاکڑ نے اسکولوں کی بہتری کے لیے چیکس تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے پروگرام کی افادیت اور مقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس میں شریک اساتذہ اور کمیٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے کو اپنی ترجیح بنا چکی ہے اور تعلیمی اصلاحات کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جہاں کہیں بھی سکولوں میں مسائل درپیش ہوں، اساتذہ یا علاقہ مکین براہ راست ان سے رابطہ کریں تاکہ فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :