ویتنام ، غیر ملکی معاونین کے لیے 5 سالہ ویزا استثنیٰ کی تجویز زیر غور

پیر 21 جولائی 2025 14:28

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ویتنام ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے منتخب غیر ملکی شہریوں کو پانچ سال تک کے طویل مدتی ویزا استثنیٰ دینے پر غور کر رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق ویتنامی وزارتِ عوامی سلامتی کی تجویز کے تحت، اہل غیر ملکیوں کو ہر بار داخلے پر 90 دن تک کے قیام کی اجازت ہوگی، جو موجودہ 45 دن کی حد سے زیادہ ہے ہے۔

(جاری ہے)

یہ استثنیٰ ان افراد پر لاگو ہوگا جنہیں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی، ریاست اور حکومت کے اعلیٰ رہنماؤں کی جانب سے مدعو کیا جائے، نیز چیف ایگزیکٹو آفیسرز، سائنس دانوں، یونیورسٹی پروفیسرز، محققین، انجینئرز اور انتہائی مہارت یافتہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین پر بھی اس میں شامل ہیں ۔وزارت کے مطابق، اس پالیسی کا مقصد سیمی کنڈکٹرز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، سائنس اور تخلیقی صنعتوں جیسے ترجیحی شعبوں میں اعلیٰ سطح کی غیر ملکی مہارت کو راغب کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :