فلمسٹار لائبہ خان کے پائوں میں موچ آگئی،ڈاکٹر زنے ایک ماہ بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیدیا

منگل 22 جولائی 2025 13:18

فلمسٹار لائبہ خان کے پائوں میں موچ آگئی،ڈاکٹر زنے ایک ماہ بیڈ ریسٹ ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)معروف فلمسٹار و ماڈل لائبہ خان کے پائوں میں موچ آگئی،ڈاکٹرز نے ایک ماہ بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ لائبہ خاں کو گذشہ دنوں گھرکی سیڑھیوں سے اترتے ہوئوں پائوں مڑنے سے موچ آگئی جس پر انہیں قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر آرتھوپیڈک ڈاکٹرنے ان کے پائوں پر پلستر کرکے انہیں چار ہفتوں تک بیڈ ریسٹ کا کہ دیا۔

ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایاکہ انہیں سیڑھیاں اترتے وقت پتہ ہی نہیں چلاکہ کب ان کا پائوں مڑگیاہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ بیڈ ریسٹ کے مشورے پر لائبہ خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ان کے کافی پراجیکٹس زیر تکمیل تھے جنہیں انہوںنے محرم الحرام کے بعد مکمل کروانا تھا مگر اب لگ رہاہے کہ وہ اور لیٹ ہوجائیں گی۔اداکارہ لائبہ خان نے موچ آنے پر تشویش کا اظہار کرنے اور دعائیں کرنے پر اپنے پرستاروں کا بہت شکریہ اداکیا ان کا کہناتھا کہ ان کے پرستار ان کی فیملی کی طرح ہیں جو فوری ان کا پتہ کرتے ہیں اور انہیں جلد صحتیابی کی دعائیں دیتے ہیں۔

لائبہ خان نے مذیدکہاکہ انشاء اللہ پائوں ٹھیک ہونے اور پلستر کھلنے کے بعد وہ اپنے پراجیکٹس مکمل کروائیں گی اور اپنے پرستاروں کے درمیان ہونگی۔

متعلقہ عنوان :