سیلاب زدگان کے لئے راولپنڈی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 22 جولائی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے زیر انتظام مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اشتراک سے مون سون بارشوں اور سیلاب زدگان کے لئے راولپنڈی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گیا ۔یہ فری میڈیکل کیمپ راولپنڈی کی فوجی کالونی میں لگایا گیا۔

(جاری ہے)

شفا انٹر نیشنل ہسپتال کی جانب سےکیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے کارڈیالوجی، پیڈیاٹرکس، انٹرنل و ایمرجنسی میڈیسن سروسز دیں ،مریضوں کا مفت معائنہ، مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں۔

متاثرہ افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال اور شفا فاؤنڈیشن نے انسانی خدمت میں ایک اور عملی مثال قائم کی ۔ماہرین نے متاثرین کی جسمانی صحت کے ساتھ حوصلہ افزائی اور اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :