نیویارک کانفرنس فلسطین کوریاست تسلیم کرانے میں معاون ہوگی،سعودی کابینہ

مشرق وسطی میں امن، استحکام اور ترقی تب ہی ممکن ہے جب فلسطینیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں، اجلاس

بدھ 30 جولائی 2025 17:56

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سعودی کابینہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فرانس کے اشتراک سے ہونے والی بین الاقوامی اعلی سطحی کانفرنس فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور فلسطینی ریاست کو جلد تسلیم کرانے میں معاون ثابت ہوگی۔اس سے دو ریاستی حل کے لیے اتفاق رائے کی راہ ہموار کرے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمل سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو تقویت ملے گی۔مملکت نے ایک بار پھر اپنے اس غیر متزلزل مقف کا اعادہ کیا ہے کہ مشرق وسطی میں امن، استحکام اور ترقی کا آغاز تب ہی ممکن ہے جب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں، جن میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانا شامل ہے۔سعودی قیادت نے واضح کیا کہ یہ محض ایک سیاسی مقف نہیں بلکہ ایک اصولی یقین ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس خطے میں پائیدار امن کی اصل کنجی ہے۔

متعلقہ عنوان :