بڑی ٹیک کمپنیاں نئے قوانین کے تحت یوکرین اور غزہ کی پوسٹس بلاک کرنے لگیں

جمعہ 1 اگست 2025 17:14

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)بڑی ٹیک کمپنیز ایکس اور ریڈٹ پلیٹ فارم کی جانب سے نئے قوانین کے تحت یوکرین اور غزہ کی سوشل میڈیا پوسٹس کو بلاک کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے حوالے سے بی بی سی ویری فائی نے رپورٹ جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیز یوکرین اور غزہ کی جنگوں سے متعلق پوسٹس سمیت وسیع پیمانے پر مواد بلاک کر رہی ہیں تاکہ برطانیہ کے نئے آن لائن سیفٹی ایکٹ پر عمل درآمد کر سکیں۔

یہ نیا قانون گزشتہ جمعہ کو نافذ ہوا ہے۔ اگر وہ 18 سال سے کم عمر صارفین کو فحش مواد، خود کو نقصان پہنچانے یا دیگر مضر مواد سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہیں تو وہ سوشل میڈیا کمپنیز اور دیگر ویب سائٹس پر بھاری جرمانے عائد کرتا ہے۔ سنگین معاملات میں ان سروسز کو برطانیہ میں بند بھی کیا جا سکتا ہے۔