آسیان کے عبوری مبصر گروپ کا کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پرحالیہ تنازعے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہفتہ 2 اگست 2025 10:50

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے عبوری مبصر گروپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پرحالیہ تنازعے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، یہ دورہ فائر بندی کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق کمبوڈین وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوچیٹا نے ہفتے کو بتایا کہ اس مبصر گروپ میں ملائیشیا (جو اس وقت آسیان کا چیئر پرسن ہے) کے ملٹری اتاشی کے علاوہ ویتنام اور فلپائن کے اسسٹنٹ ملٹری اتاشی بھی شامل تھے۔

سوچیٹا نے کہا کہ کمبوڈیا ملائیشیا کی قیادت میں کام کرنے والے اس مبصر گروپ کے ساتھ فائر بندی کے نفاذ کی نگرانی کے لیے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ 24 جولائی کو کمبوڈین اور تھائی فوجیوں کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں شروع ہو ئی تھیں، دونوں ممالک نے 28 جولائی کو فوری اور غیر مشروط فائر بندی پر اتفاق کیا، جو اسی دن نصف شب سے نافذ ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :