یاسرحسین نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی

ہفتہ 16 اگست 2025 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔

یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 تقریبات کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے یہ ظلم ہے۔ اس موقع پر فیصل قریشی نے کہاکہ آج کل ایک عام سی شادی بھی 50 لاکھ میں ہورہی ہے۔ جس پر یاسر حسین نے کہاکہ اتنی رقم میں تو کوئی اچھا بزنس کیا جاسکتا ہے یا پھر اپارٹمنٹ خریدا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :