ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کا لیویز فورس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے قابل تحسین اقدام ،لیویز تھانہ منگچر سمیت تمام لیویزچوکیوں پر تعینات اہلکاروں میں یونیفارم بوٹ اور دیگر ضروری سامان تقسیم

اتوار 31 اگست 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کا لیویز فورس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے قابل تحسین اقدام لیویز تھانہ منگچر سمیت تمام لیویزچوکیوں پر تعینات اہلکاروں میں یونیفارم بوٹ اور دیگر ضروری سامان تقسیم کردی گئیں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی گل عمرانی کی جانب سے لیویز تھانہ منگچر اور دیگر لیویز چوکیوں پر تعینات لیویز اہلکاروں میں وردی بوٹ ٹوپیاں اور دیگر سامان تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی نے کہا کہ لیویز فورس کے جوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے امن وامان کی بحالی میں لیویز فورس کا اہم کردارہے لیویز کے جوان پوری لگن اور جوان مردی سے فرائض انجام دیں اپنے اسلحہ اور دیگر ساز وسامان سمیت اپنے اور اپنے ساتھیوں کی بھرپور حفاظت کریں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس کے جوانوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجارہا ہے تاکہ انہیں فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کا مشکل پیش نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :