کم جونگ کی اپنی بیٹی کو پہلے بین الاقوامی دورے پر چین لے جانے کی وجہ سامنے آگئی

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:54

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر والد کے ہمراہ چین میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کم جونگ ان کی بیٹی کم جو اے اس سے قبل شمالی کوریا میں اپنے والد کے ہمراہ مختلف تقریبات میں شریک ہو چکی ہیں لیکن ان کی بیجنگ آمد پر ایک بار پھر یہ سوال اٹھا ہے کہ کیا انہیں والد کا جانشین مقرر کیا جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہی کم جو اے کا یہ پہلا بین الاقوامی دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دورے پر وہ ایک ایسی پریڈ میں شریک ہوئیں جہاں چینی صدر شی جن پنگ اپنی عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا، اس موقع پر ان کے والد اور روسی صدر اپنے ساتھی رہنماوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے اور یہ ایسی شراکت داری ہے جسے مستقبل میں انہیں بھی آگے لے کر چلنا ہے۔

گزشتہ روز فوجی پریڈ سے قبل کم جو اے اپنے والد کے ہمراہ کہیں نظر نہیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :