مولانا فضل الرحمان کی صادق سنجرانی کی رہائشگاہ آمد

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے صادق سنجرانی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے صبر جمیل کے لیے دعا کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالواسع، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا اسعد محمود اور سید محمود شاہ بھی موجود تھے۔