گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی عالمی سطح پر مقبولیت میں اضافہ

اتوار 14 ستمبر 2025 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) متعدد ممالک کے رہنماؤں نے چین کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے میں چین کے مزید کردار ادا کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی عالمی سطح پر مقبولیت کی پہلی وجہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو واقعی مسائل کا حل پیش کرتا ہے جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ تمام ممالک، خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے، مضبوط ہوں یا کمزور، امیر ہوں یا غریب، انہیں بین الاقوامی امور میں برابر ی کی شرکت کا حق حاصل ہے۔

اس انیشی ایٹو نے بین الاقوامی قانونی حکمرانی کی پاسداری اور کثیر جہتی اصولوں کو نافذ کرنے اور عملی اقدامات کی توجہ پر بھی زور دیا گیاہے جو خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل کےحل کے لئے نہایت اہم ہے۔ اسی طرح گلوبل گورننس انیشی ایٹو حالات کے عین مطابق طویل مدتی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ گلوبل گورننس انیشی ایٹو میں خودمختاری کی مساوات،بین الاقوامی قانونی حکمرانی کی پاسداری،کثیرالجہتی اصولوں پرعملدرآمد، جیسے اہم تصورات شامل ہیں جو زیادہ تر ممالک کی ایک زیادہ منصفانہ عالمی نظام تشکیل دینے کی خواہش کے مطابق ہیں۔

متعلقہ عنوان :