وزیرِخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، دونوں وزرائے خارجہ کا فلسطینی مقصد کے لیے اپنی حمایت کا بھرپور اظہا، مسلم امہ کے اجتماعی ردِعمل میں او آئی سی اور عرب لیگ کے کردار پر زور

پیر 15 ستمبر 2025 22:12

وزیرِخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات، اسرائیلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے حق میں غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے قطر اور خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں کی بھی سخت مذمت کی۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی مقصد کے لیے اپنی حمایت کا بھرپور اظہار کیا اور مسلم امہ کے اجتماعی ردِعمل میں او آئی سی اور عرب لیگ کے کردار پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور اس میں تمام مسلم ممالک کے اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :