سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹ الاٹ نہ ہونے پر مزدور یونین کا احتجاجی جلسہ آج ہوگا

پیر 15 ستمبر 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی ای) کے زیر اہتمام پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر کے خلاف آج 16 ستمبر بروز منگل صبح دس بجے مین چیئرمین کمپلیکس سیکٹر جی-7/4 اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود تاحال سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹ الاٹ نہیں کیے گئے جس پر مزدور یونین نے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

جلسے میں جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین سمیت دیگر مرکزی قائدین شریک ہوں گے، جبکہ ادارے کے ہزاروں ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کریں گے۔ جلسے کے دوران عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے قانونی و انتظامی پہلوں پر روشنی ڈالی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔