سعودی عرب میں گوگل پےسروس کا باقاعدہ آغاز

منگل 16 ستمبر 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے مرکزی بینک ’ساما‘ نے مملکت میں ادائیگیوں کے نظام’مدی‘ کے ذریعے ’گوگل پے‘ کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض میں ہونے والے ’منی 20/20 مڈل ایسٹ‘ کانفرنس و نمائش میں ’گوگل پے‘ کے باقاعدہ اجرا کا اعلان کیا ۔گوگل پے کی فراہم کی جانے والی سروس کے ذریعے صارفین ’مدی ‘ سسٹم کے ذریعے سہولت اور محفوظ طریقے سے ’گوگل والٹ ‘ استعمامل کرتے ہوئے ادائیگی کرسکیں گے۔واضح رہے گوگل پے سروس سعودی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے تجربے کو آسان بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :