دبئی میں پہلا سپیس سائنس کنیکٹ ایونٹ کل سے شروع ہو گا

منگل 16 ستمبر 2025 14:45

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد سپیس سینٹر (ایم بی آر ایس سی)دبئی میں پہلا سپیس سائنس کنیکٹ ایونٹ بدھ سے )شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دو روزہ پروگرام سپیس سیکٹر کے نامور سائنسدانوں، انجینئرز اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا تاکہ وہ علم کا تبادلہ کریں، جاری منصوبوں پر اپ ڈیٹس دیں اور آئندہ تعاون کے امکانات تلاش کریں۔ایونٹ ایم بی آر ایس سی کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے جس کے تحت وہ متحدہ عرب امارات کے بڑھتے کردار کو عالمی خلائی تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی میں مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔