سیالكوٹ ،سمبڑیال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل کی سالانہ تقریب 24 ستمبر کو ہو گی

منگل 16 ستمبر 2025 14:40

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سمبڑیال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل کی سالانہ تقریب 24 ستمبر کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیرخان گولڈ میڈل منیجمنٹ کمیٹی تحصیل سمبڑیال کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل کی 22 ویں تقریب 24 ستمبر2025 کو خوشی میرج ہال ڈسکہ روڈ نزد ملکھانوالہ نہر کا پل منعقد ہوگی جس میں تحصیل کے میٹرک کے سائنس اور آرٹس گروپ کے ٹاپ10 نامزد طلبا و طالبات کو اعزازی شیلڈز پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحصیل سمبڑیال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل کی تقریب میں ہر سال بچوں کو انعامات دیے جاتے ہیں ۔