گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی

مذہبی تقریبات 22 ستمبر کو گردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی‘امریکہ،برطانیہ سے عقیدت مند پہنچ رہے

منگل 16 ستمبر 2025 12:12

گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی۔ پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

واہگہ/ اٹاری باردڑ اورکرتارپورکوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا۔البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاتراسے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔