چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی

منگل 16 ستمبر 2025 14:40

چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) گاؤں 40، چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق فریقین میں زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا ،مقتول محمد انور اپنے بھائی اصغر اور بھتیجے اشرف کے ہمراہ کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ اچانک ملزمان شفقت،عمران ،زاہد اور شہباز وغیرہ اسلحہ سے مسلح ہوکر آگئے اور تینوں پر کلہاڑیوں سے تشدد کے بعد فائرنگ کردی جس سے محمد انور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا بھائی اور بھتیجا شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔