برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن فراز زیدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

منگل 16 ستمبر 2025 23:30

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن فراز زیدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفارتخانے نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فراز زیدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ان کی انتھک خدمات اور اہم کردار کو سراہا گیا جبکہ ساتھیوں اور دوستوں نے ان کے لیے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔