نادرا کی نائیجیریا میں شناخت کے عالمی دن کی تقریبات میں بطور سپانسر شرکت

بدھ 17 ستمبر 2025 15:39

نادرا کی نائیجیریا میں شناخت کے عالمی دن کی تقریبات میں بطور سپانسر ..
ابوجا، نائیجیریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں شناخت کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں بطور سپانسر شرکت کی۔ "پبلک انفراسٹرکچر میں ڈیجیٹل سہولیات کے بنیادی کردار" کے موضوع پر منعقد کی گئی ان تقریبات کا اہتمام نائیجیریا میں قومی شناخت کے ادارے این آئی ایم سی کی جانب سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل ) کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر خان آزاد نے اپنے خیرسگالی پیغام میں نادرا اور این آئی ایم سی کے درمیان دیرینہ اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا جس کے تحت اب 12 کروڑ سے زائد افراد کی شناخت کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے اس شراکت کو نادرا کے لئے اعزاز قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نادرا، این آئی ایم سی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈیجیٹل شناخت کی ٹیکنالوجیز اور اس میں جدت کو فروغ دے گا اور سکیورٹی فریم ورک کو مزید مستحکم بنائے گا۔ خیال رہے کہ نادرا 2009 سے این آئی ایم سی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور نائیجیریا کے شناختی نظام کی تشکیل سے تکمیل تک کے عمل میں کلیدی خدمات فراہم کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :