جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپس کا افتتاح

جمعرات 18 ستمبر 2025 10:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ایئرپورٹس کمپنی جدہ نے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جی ای ایچ کمپنی کے اشتراک سے ڈیوٹی فری شاپس کا افتتاح کردیا۔ اردو نیوز کے مطابق جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او مازن جوہرنے گزشتہ روز بتایا ہے کہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قائم کی جانے والی ڈیوٹی فری شاپس کا مجموعی رقبہ 8 ہزار مربع میٹر ہے جو ٹرمنل ون اور نارتھ میں قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی فری شاپس میں 500 سے زائد انٹرنیشنل برانڈز موجود ہیں جبکہ 35 سے زیادہ دکانیں اور شورومز بنائے گئے ہیں جہاں انواع و اقسام کی مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کی اشیا جن میں گفٹ آئٹم، بیوٹی، چاکلیٹس ٹافیاں، تمباکو مصنوعات، جولیری اور بہت سی اشیا ءصارفین کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔ ڈیوٹی فری شاپس پر ادائیگی کے لئے خود کار سسٹم کے ساتھ ساتھ روایتی ادائیگی کاؤنٹرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ مسافر اپنی سہولت کے مطابق ادائیگی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی فری شاپس کے ذریعے مسافروں کے لئے خریداری کا منفرد تجربہ فراہم کیا گیا ہے۔ ڈیوٹی فری شاپس میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :