فوجی کشیدگی ختم کرکے امن بحال کرنا چاہتے ہیں،سیکورٹی کمانڈرالسویدا

جو کوئی بھی حدود سے تجاوز کرے گا اس کا احتساب کیا جائے گا،حسام الطحان

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:37

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)جنوبی شام کے صوبے السویدا کے سکیورٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسام الطحان نے کہا ہے کہ شامی حکومت کا ہدف فوجی صورتحال کا خاتمہ اور استحکام کی واپسی ہے۔ ان کی حکومت مقامی آبادی کا اعتماد بحال کرنے کے لیے سکیورٹی کو مضبوط بنا رہی ہے۔حسام الطحان نے کہا کہ جو کوئی بھی حدود سے تجاوز کرے گا اس کا احتساب کیا جائے گا۔

ہم یہ نہیں کہتے کہ زیادتیاں نہیں ہوئیں، لیکن یہ ریاست کی پالیسی نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بدو اور دروز آبادی کو ان کے دیہات میں واپس لانے پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زندگی بتدریج معمول پر آئے اور حکومت کی عمل داری بحال ہو۔ان کے مطابق دمشق سے السویدا جانے والا راستہ مکمل طور پر محفوظ کر دیا گیا ہے اور فورسز کسی بھی خلاف ورزی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سکیورٹی کمانڈر نے اعتراف کیا کہ حالیہ واقعات نے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کیے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ السویدا میں امدادی سامان کی ترسیل پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔حسام الطحان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبہ دوبارہ شامی ریاست کی آغوش میں آجائے۔ ان کے بقول بدو اور دروز قبائل کے درمیان گہرا زخم موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :