سعودی عرب اور فلسطین کی دو ریاستی حل کے فارمولے پر مشترکہ ہم آہنگی

اس وقت فلسطینی سفارت کاری اہم موضوع جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس ہیں،فلسطینی وزیرخارجہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:41

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)فلسطین کی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر فارِسین اغابیقیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی اور قریبی تعاون کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے، تاکہ مشترکہ مفادات کو یقینی بنایا جا سکے، فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ ہو اور اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ اس وقت فلسطینی سفارت کاری کا سب سے اہم موضوع اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس ہیں۔ وہ نیویارک کے وقت کے مطابق اپنی سفارتی سرگرمیوں کو منظم کر رہی ہیں جہاں سعودی عرب اور فرانس کی قیادت میں دو ریاستی حل اتحاد کے تحت ایک اہم کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین براہِ راست ریاض اور پیرس کے ساتھ مل کر تفصیلی لائحہ عمل بنا رہا ہے تاکہ اعلانِ نیویارک کی بنیاد پر ایک موثر پیش رفت ہو۔