پیرو، ڈولفن نما صحرائی مچھلی کے 10 ملین سال پرانے فوسل کی رونمائی

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پیرو کے ماہرین حیاتیات ڈولفن نما مچھلی کے 12 ملین سال پرانے فوسل کی رونمائی کر دی۔یہ فوسل بحر الکاہل کے ساحل کے قریب سے ملا ہے جو کہ ڈولفن سے مشابہت رکھنے والی پورپوز مچھلی کا ہے۔11.5 فٹ لمبا پورپوز مچھلی کا یہ فوسل پیرو کے ماہر حیاتیات ماریو اربینا کو اس سال جولائی میں دارالحکومت لیما کے جنوب میں تقریبا 350 کلو میٹر کے فاصلے پر اوکوکاجے صحرا سے ملی تھیں۔

(جاری ہے)

ماریو اربینا نے گزشتہ روز لیما کے جیولوجیکل، مائننگ اور میٹالرجیکل انسٹی ٹیوٹ میں مچھلی کے فوشل کی رونمائی کرتے ہوئے بتایا کہ پورپوز مچھلی کا یہ فوسل ایک نایاب نمونہ ہے۔ایک اور ماہر حیاتیات ماریو گامارا نے کہا کہ یہ دریافت قدیم سمندری حیات کے مطالعہ کے لیے نئی راہیں فراہم کرے گی۔چار ٹانگوں والی وہیل، ڈولفن، شارک، اور میوسین دور کے دیگر جانداروں کے ڈھانچے بھی اس علاقے سے دریافت ہوئے ہیں۔