چینی صدر کی طرف سے نئے سفیروں کی تقرری

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) چینی صدر شی جن پنگ نے قومی عوامی کانگریس کی مستقل کمیٹی کے فیصلے کے تحت مختلف ممالک کے لیے نئے سفیروں کی تقرری کی ہے۔شنہوا کے مطابق چین کی اعلیٰ قانون ساز مجلس کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق رن ہونگ یان کو ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو میں چین کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جو فانگ کیو کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

چن شو فینگ کو مونٹی نیگرو کے لیے نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے فان کن کی جگہ لی ہے۔ اسی طرح لو شان کو پولینڈ میں چین کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے، جو سن لن جیانگ کی جگہ خدمات انجام دیں گے، جبکہ لوئی گوئی جن کو نائجر میں چین کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، وہ جیانگ فینگ کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان تقرریوں کو چین کی خارجہ پالیسی کے تسلسل اور عالمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :