اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کا شہرکی مارکیٹس کا دورہ، نرخنامے چیک کئے

اتوار 21 ستمبر 2025 15:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد گل کے ساتھ میٹنگ کی جس میں جاری قومی مہم برائے انسداد سرویکل کینسر کے خلاف ویکسی نیشن کے اہداف پر غور اور آئندہ ہفتے کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات پر زوردیاکہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ویکسین کی رسائی اور کوریج کو یقینی بنایا جائے۔

بعد ازاں شیریں گل نے 49 ٹیل میں بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹوں کا دورہ کیا، جہاں اشیائے ضروریہ کے نرخوں اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے گرانفروشوں کو سختی سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسی دوران 49 ٹیل میں غیر قانونی پیٹرول ڈیکینٹنگ کی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس آپریشن کے دوران دو غیر قانونی ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح شہریوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرناہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قیمتوں پر قابو پانے، صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاﺅن بلاامتیاز جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :